کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو
کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو

کورونا ویکسین نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا اعلان

سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی جولائی سے تنخواہ بند کی جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے 300 بی ایچ یوز کو ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کی ہدایت دے دی، مراد علی شاہ نے ان 300 بیسک ہیلتھ یونٹس کو روزانہ 30 ہزار ڈوز لگانے کا ہدف دے دیا۔ موبائل ویکسی نیشن ٹیم کو روزانہ 60 ہزار ڈوز کا ہدف مقرر کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے 90 نجی ہسپتالوں کو روزانہ 10 ہزار ڈوز لگانے کا ہدف دیا۔