ملک بھر میں آج سے 18 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز ہو گیا، رجسٹریشن کرانے والے افراد کی ویکسی نیشن آج سے ہوگی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے مطابق18 سال اور زائد عمر کے افراد کو پہلی ڈوزآج سے لگائی جائے گی ۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بھارت میں صورتحال انتہائی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے ۔ بھارت کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے جگہ نہیں بچی جبکہ آکسیجن کی قلت کا مسئلہ بھی ہے ۔