وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ سیاسی بنیادوں اور جعلی ڈگریوں والے 700 پی آئی اے ملازمین کو فارغ کیا ۔
سینیٹ اجلاس میں وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے بتایا کہ سول ایوی ایشن کو خسارے کی وجہ کورونا ہے، جعلی لائسنس والے پائلٹ ہمارے جہاز اڑا رہے تھے، ہم نے صفائی کرنے کی کوشش کی، 262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک تھے، 50 پائلٹس بر طرف ہو چکے ہیں ، 32 پائلٹس معطل ہیں۔
وزیر ہوابازی نے کہا کہ ان لوگوں کو نکالنے کے ساتھ ان کے خلاف کارروائی بھی کی گئی، باقی ملازمین کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں ۔ لائسنس سے متعلق میں اپنے بیان پرقائم ہوں۔