حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10ویں اور 12ویں کے بعد دیگر جماعتوں کے امتحانات لیے جائیں گے، 9 اور 10ویں جماعت کا امتحان منتخب مضامین اور ریاضی میں ہوگا، 11ویں اور 12ویں کے امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔
شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بڑے فیصلے کرنا پڑے، طلبا کی آسانی کے لیے منتخب امتحانات لے رہے ہیں، 9ویں اور 10ویں جماعت کا امتحان 4 مضامین میں ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ امتحانات کے بغیر بچے پاس کرنے سے تجربہ حاصل ہوا، فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی گریڈز امتحانات کے بغیر نہیں ملیں گے، سب سے فیئر ٹیسٹ ایکسٹرنل امتحانات کا ہوتا ہے جس میں پیمانہ ہوتا ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ اولیول کے بچوں کے لیے کیمبرج نے جولائی میں امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے، او لیول کے بچے 26 جولائی سے 6 اگست تک امتحانات دیں گے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ طے ہے کہ نویں،دسویں،گیارہویں ،بارہویں کےامتحانات ہونگے، یہ شکایت درست ہے کہ اسکولز بند ہونےسے کورس مکمل نہیں ہوسکا، ہم نےتعلیمی سلیبس 40فیصدکم کردیاتھا۔
انہوں نے کہا کہ اسکولز بند ہوتے رہے کھلتے رہے جس سے یکسوئی سے پڑھائی نہ ہوسکی، بورڈ کوہدایت دی گئی ہےامتحانات کےپرچوں میں وقفہ رکھاجائے، ہم چاہتےہیں ستمبرتک سارےنتیجےآجائیں۔
شفقت محمود نے کہا کہ 10ویں اور 12ویں کلاسز کھول دی گئی ہیں، کوئی بھی استاد کورونا ویکسین لگائے بغیر امتحان نہیں لے گا۔