فائزر ویکسین حج پر جانے والوں اور ورک ویزہ ہولڈرز کو لگے گی۔ اسد عمر

پسندیدہ ویکسین لگوانے کا کہنے والے ممالک کو فیصلوں پرغورکرنا چاہیے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی

               
June 3, 2021 · اہم خبریں, قومی
ان آٹھ شہروں میں ہوٹلوں میں ڈائننگ کی اجازت ہفتے کے ساتوں دن ہو گی۔فائل فوٹو

ان آٹھ شہروں میں ہوٹلوں میں ڈائننگ کی اجازت ہفتے کے ساتوں دن ہو گی۔فائل فوٹو

اسد عمرنے کہا ہے کہ فائزر ویکسین کی محدود تعداد ہے، حج پر جانے والوں اور ورک ویزہ ہولڈرزکو لگے گی، ویکسی نیشن کے بغیر بندشیں ختم کرنا ممکن نہیں، سینٹرزکی تعداد 4 ہزار تک لے جانے کا ہدف ہے۔

اسد عمرکا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوا، حکومت بندشیں ختم کرنا چاہتی ہے، ویکسی نیشن میں مزید تیزی لانا ہوگی، اسلام آباد کے شہری کورنا ویکسین لینے میں سب سے آگے ہیں، ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا، پاکستان میں ویکسی نیشن سینٹرزکی تعداد 1700 تک پہنچ چکی ہے، لوگوں کو ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ویکسین لگوانی چاہیے۔