مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے دور حکومت میں ہرماہ نئے کرپشن اسکینڈلزآتے ہیں۔ سابق وزیرا عظم نے دعویٰ کیا کہ راولپنڈی رنگ روڈاسکینڈل میں بڑے بڑے شرفاکے نام ہیں۔
ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت معیشت سے متعلق غلط بیانی کررہی ہے،پاکستان کی ایکسپورٹ گروتھ ایک فیصد آئی ہے ۔ موجودہ حکومت قرضے لے کر منصوبوں پر کام کررہی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ حکومت بجٹ کاڈیٹا نہیں دیتی ہے اگرملک میں ترسیلات زرآتی ہیں تو پھرملکی معاشی حالات خراب کیوں ہیں،قرضوں کے بغیر ترقی کی شرح میں اضافہ بتائیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اپنی حکومت کے اختتام پرملک کو بہتر معاشی حالت میں چھوڑا تھااورمسلم لیگ( ن) نے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کیاتھا۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں 8جماعتیں ہیںہیں اوراتحاد میں شامل تمام جماعتوں کی اپنی اپنی حکمت عملی ہے،اگرپیپلزپارٹی سمیت 10جماعتیں اسمبلیوں سے استعفے دیں دیتی تو آج پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہو چکی ہوتی۔