پشاورکےنواحی علاقہ ڈھیری بانڈہ میں اراضی کے تنازع پرفریقین میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے ڈھیری بانڈہ میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے مابین مسلح تصادم میں 6 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ چچا اور بھتیجے کے مابین اراضی پرتنازع چل رہا تھا، اور خاندان کے معتبر افراد نے معاملے کو سلجھانے کے لیے جرگہ بلارکھا تھا، اور اسی دوران دونوں فریقین میں چپقلش ہوگئی، اور بات ہاتھا پائی سے فائرنگ تک جاپہنچی۔
حکام نے بتایا کہ دونوں طرف سے فریقین کے قریبی رشتہ دار ہی موجود تھے اور فائرنگ کے نیتجے میں اسی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور3 شدید زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔