پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے حوالے سے عالمی اداروں کے فنڈز کا وزیراعظم عمران خان سے حساب مانگ لیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے آئی ایم ایف نے پاکستان کو سوا ارب ڈالر دیے، وہ امداد کہاں خرچ ہوئی؟ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد دی، بتایا جائے کہ یہ فنڈ کن منصوبوں پر لگایا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ عمران خان بتائیں کہ کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے انہوں نے ورلڈ بینک کے 200 ملین ڈالر کہاں خرچ کر دیے ؟ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں پاکستانیوں نے جو اربوں روپے جمع کروائے، ان فنڈز کو کہاں خرچ کیا گیا ؟۔