خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایسڈ اینڈ برن کرائم بل ایوان میں پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی نے ایجنڈے کی کاپی پھاڑ دی، سینی ٹائزر کی بوتل صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ہشام انعام اللہ پر پھینکی اور احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہی بل حکومت لانا چاہتی ہے اور جس بل میں فنانس کا معاملہ ہو اسے پرائیویٹ ممبر پیش نہیں کرسکتا۔
بل کی مخالفت پر نگہت اورکزئی نے غصے کا اظہارکرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومتی خواتین ارکان نے ان کا بل چوری کیا ہے اس بل پر وہ دو سال سے کام کررہی ہیں ۔