خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تفریحی مقامات، سوئمنگ پول اور واٹر پارکس ایس او پیزکے تحت کھولے جائیں گے ۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق ایس او پیز جن میں تفریحی مقام پر50 فیصد افراد کو جانے کی اجازت ہوگی جبکہ سماجی دوری ، داخلہ و خارجہ راستوں پر سینیٹ ٹائزرکی دستیابی یقینی بنانے پر تفریحی مقامات کھولے جا سکیں گے ۔ان ڈور ڈائننگ پر بدستور پابندی عائد رہے گی جبکہ خلاف ورزی پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کارروائی کرے گی ۔