وزیرِاعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
ایم کیو وفد میں خالد مقبول صدیقی، وزیر آئی ٹی امین الحق، سینٹر فیصل سبزواری، جاوید حنیف، عامر خان، وسیم اختر اور کنور نوید جمیل شامل ہیں۔
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شریک تھے۔
ملاقات میں سندھ بالخصوص کراچی کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات پر بات چیت ہوئی جبکہ آئندہ بجٹ کے متعلق ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اتحادی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایم کیو ایم وفد نے وزیر اعظم کو کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی ضروریات اور درپیش انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔
وفد نے آئندہ بجٹ کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں اور بجٹ کے متعلق بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔