وزیراعظم نے آئندہ بجٹ میں مردم شماری کیلیے فنڈز رکھنے کی بھی یقین دہانی کرادی
وزیراعظم نے آئندہ بجٹ میں مردم شماری کیلیے فنڈز رکھنے کی بھی یقین دہانی کرادی

وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی

وزیراعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم نے ایک مرتبہ پھر دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ دہرایا جس پر وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ دوبارہ مردم شماری کا وعدہ پورا کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آئندہ بجٹ میں مردم شماری کیلئے فنڈز رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے حیدرآباد اور کراچی میں شہری علاقوں کا جعلی ڈومیسائل کا معاملہ بھی اٹھایا اور شکایت کی کہ شہری لوگوں کا حق مارا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جعلی ڈومیسائل بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی او کہا کہ آئندہ بجٹ میں سندھ کے شہری علاقوں کو نظر انداز نہیں کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم اہم اتحادی ہے، جائز مطالبات تسلیم ہوں گے، سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر وزیر داخلہ کو وہاں بھیجا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانی، سیوریج اور ترقیاتی کام ترجیحات پر ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے بجٹ منظوری کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ تحریک انصاف اتحادی ہے اور ہر جگہ ان کے ساتھ ہیں۔