کراچی: روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 17پیسے گھٹ کر 154.61روپے کی سطح پر بند ہوئی اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے گھٹ کر 155.20روپے پر بند ہوئی۔