کوہاٹ، جائیداد کے تنازع پرفائرنگ سے ایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق

ملزم ممتاز اور اس کے 2 بیٹوں نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 2 بھائیوں کے 6 بیٹوں کوقتل کردیا اور فرار ہوگئے، فائرنگ سے3 افرادزخمی بھی ہوئے، پولیس

               
June 4, 2021 · اہم خبریں, قومی
بارات غازی سے آزاد کشمیرجارہی تھی،فائل فوٹو

بارات غازی سے آزاد کشمیرجارہی تھی،فائل فوٹو

کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم ممتاز اور اس کے 2 بیٹوں نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 2 بھائیوں کے 6 بیٹوں کوقتل کردیا اور فرار ہوگئے، فائرنگ سے3 افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔