پاکستان: کورونا کیسز میں بتدریج کمی، فعال کیسز کی تعداد50 ہزار سے کم ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50393 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1923 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی

               
June 5, 2021 · اہم خبریں, قومی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50393 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1923 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50393 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1923 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی

ملک میں کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کرگئے جب کہ وائرس کے یومیہ کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے جس کے باعث ملک میں فعال کیسز کی تعداد بھی 50 ہزار سے کم ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50393 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1923 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 84 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.81 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21189 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 60 ہزار 385 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد 2 ماہ بعد 50 ہزار سے کم ہوگئی ہے اور اب یہ تعداد 48937 ہے۔
اس سے قبل 29 مارچ کو ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 566 تھی جو 30 مارچ کو 50 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 2 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جس کے بعد اب تک ویکسین کی 82 لاکھ 63 ہزار سے زائد ڈوزز لگائی جاچکی ہیں۔