گوجرانوالہ: میرج ہال میں جاری شادی کی تقریب پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور دولہے سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ سٹی وزیرآباد کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی کہ دوران چیکنگ میرج ہال میں جاری تقریب میں شریک افراد کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔
پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے دولہا سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا جس کے بعد آفتاب نامی ملزم کو شخصی ضمانت پر تھانے سے ہی رہا کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں کورونا ایس او پیز کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔