پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی آمنہ ہاشمی کے اکاؤنٹ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 52 لاکھ سے زائد رقم نکلوالی۔
جاوید ہاشمی نے الزام لگایا کہ اکاؤنٹ سے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود پیسے نکلوائے گئے۔عدالت میں توہین عدالت کی درخواست بھی دے رکھی تھی۔
چیف کمشنر عابد رضا بودلہ نے کہا ہے کہ آمنہ ہاشمی کے بینک ٹرانزیکشن کروڑوں روپے میں تھی۔ آمنہ ہاشمی کے انکم ٹیکس گوشواروں اور بینک اکاؤنٹ میں واضح فرق تھا۔ کئی ماہ سے تحقیقات کا عمل جاری تھا نوٹس بھی جاری کیے گئے، کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ آمنہ ہاشمی کی جانب سے کوئی جواب نہ آنے پر کارروائی کی گئی۔
پچھلے مہینے 4/5/21 کے، لاہور ہایکورٹ کے حکم نامے کی توہین کرتے ہوے 4/6/21 سرکار نے بغیر کسی نوٹس، کے ہمارے اکائونٹ میں سے پیسے نکال لیے ہیں۔ یہ میرا ذاتی مسئلہ نہیں، یہ پوری قوم کی توہین ہے۔