سندھ کے ویکسی نیشن نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند کر دی جائیں گی، سندھ حکومت نے ملازین کو کو تین روز میں ویکسین لگوانے کی حتمی وارننگ جاری کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تمام محکموں کے ملازمین کو کورونا ویکسی نیشن کارڈ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ، ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی فہرستیں بننا شروع ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے 4 لاکھ سے زائد ملازمین میں نصف نے ابھی ویکسی نہیں لگوائی، سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کے 30 فیصد ملازمین نے ویکسی نیشن نہیں کرائی جبکہ 30 ہزار سے زائد بلدیاتی ملازمین کو کورونا کی پہلی ڈوز بھی نہیں لگی ۔