صوبوں کے بجٹ کب پیش ہوں گے؟
پنجاب کا بجٹ 14 جون کو وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت پیش کریں گے،سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ کی تاریخ 15 جون دی گئی ہے ۔
فنانس بل درست کرنے تک آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ ایوان میں پیش نہیں ہوگا۔
وفاق اور صوبوں نے بجٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ، وفاقی حکومت اپنا بجٹ 11 جون کو پیش کرے گی ، بجٹ وزیر خزانہ شوکت ترین پیش کریں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کا بجٹ 14 جون کو وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت پیش کریں گے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ کی تاریخ 15 جون دی گئی ہے ۔ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے 18 جون کو صوبے کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔
وفاق اور صوبوں کی جانب سے اعداد و شمار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں کی جانب سے پیش کردہ بجٹ عوامی ہوں گے ۔