سندھ حکومت نے آج سے دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج پیر7 جون سے صوبے بھر میں دکانیں رات 8 بجے تک کھولی جائیں گی، تاہم تمام دکانوں کے اسٹاف کو ویکسین لازمی کرانا ہوگا، اور 15 دن بعد دکانوں کے اسٹاف کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس چیک کیے جائیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، اور آؤٹ ڈور ڈائننگ پرلوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا، 2 ہفتوں کے بعد شادی ہالز، آؤٹ ڈور شادیوں کی اجازت ہوگی، ساحلِ سمندر، بیچ اور سی ویو بھی کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے، جبکہ سیلون بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔