اس اقدام کا مقصد مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔فائل فوٹو
اس اقدام کا مقصد مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔فائل فوٹو

 حادثے کا شکار ٹرین میں بارات بھی موجود تھی

حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں بارات کی موجودگی کی بھی اطلاعات ملی ہیں جبکہ دولہے کا کلہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جس ڈبے کے قریب سے دولہے کا کلہ ملا ہے وہ حادثے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ڈبہ ہے ،اس ڈبے کو کاٹ کر لاشیں نکالی گئی ہیں اورامکان ہے کہ باراتی اور دولہا بھی جاں بحق ہونےو الوں میں شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ  آج صبح گھوٹکی کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اور پنجاب سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوا جس میں 36 افردا جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔