مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف نے کہا کہ ٹرین حادثے کے بارے میں جان کر بہت افسوس ہوا، میری ہمدردیاں اور دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا مگر بد قسمتی سے اس دور میں ٹرین حادثات معمول بن چکے ہیں ، اب ذمے داروں کا تعین کرنا ہوگا۔
دوسری جانب سینیٹر شبلی فراز نے گھوٹکی میں ٹرین حادثے اور اس میں قیمتی جانوں کےضیاع پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کےدرجات بلند فرمائےاور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر ریلوے کو موقع پر پہنچنے اور ریلوے کے حفاظتی نظام میں نقائص کی نشاندہی کیلیے جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔