چار بس ڈپو بس آپریشنز چلانے کے لیے دیے جائیں گے۔فائل فوٹو
چار بس ڈپو بس آپریشنز چلانے کے لیے دیے جائیں گے۔فائل فوٹو

پرانی ٹرینیں چلانے سے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے. وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

 سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

ایک بیان میں اویس شاہ نے کہا کہ ملک میں پرانی ٹرینیں چلانے سے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے، وفاق سے کئی بارمطالبہ کیا  کہ ریلوےلائنیں اورپرانی ٹرینیں تبدیل کریں لیکن وفاق سننے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ کبھی ٹرینیں پٹری سے اتر جاتی ہیں تو کبھی ٹکرا جاتی ہیں، ہم حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ حادثے کے بعد سکھر اورگھوٹکی کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئیں جس کے نتیجے میں جاں بحق مسافروں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔