لاپتہ افرادکے حوالے سے بنائے گئے کمیشن کی جانب سے مقدمات سے متعلق جاری کیے گئے ماہانہ اعدادوشمار کے مطابق31 مئی 2021 تک لاپتہ افرادکے 5722 مقدمات نمٹا دیے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اب تک لاپتہ افراد کے آٹھ ہزارکیس کمیشن کوموصول ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت لاپتہ افرادکی تعدادصرف دوہزار296 ہے جوکمیشن کی بڑی کامیابی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس(ر)جاویداقبال اعزازی طورپرکمیشن کی سربراہی کررہے ہیں اورلاپتہ افرادکے اہلخانہ کی جانب سے ان کی کوششوں کوسراہاگیا ہے۔
علامیہ کے مطابق لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)جاویداقبال تنخواہ یاکوئی مراعات نہیں لے رہے۔