گھوٹکی کے نزدیک حادثے کا شکار ہونے والی ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کے ایک زخمی مسافر نے دعویٰ کیا کہ بوگی کا کلمپ روانگی سے قبل ہی خراب تھا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کے مسافر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوگی کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا ، ٹرین کے ڈرائیور نے عملے سے کہا بھی کہ اسے ٹھیک کیا جائے مگر عملے نے انکار کر دیا جس کے بعد ڈرائیور ٹرین کو ویسے ہی لے آیا۔
زخمی مسافرکے مطابق روہڑی کراس کرنے کے بعد ٹرین کو جھٹکا لگتا محسوس ہوا اور حادثے کے وقت بوگی نمبر10 گھسیٹتے ہوئے دوسرے ٹریک پرآئی تو سامنے سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی۔