وقار مسعود خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔فائل فوٹو
وقار مسعود خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔فائل فوٹو

برطانیہ پاکستان کو سفری ریڈ لسٹ سے نکالے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیلفونگ رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے کورونا وبا اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر بھی گفتگو کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے عالمی ماحولیاتی دن پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کیلئے متاثر کن ویڈیو پیغام پر بورس جانسن سے اظہار تشکر کیا۔
دونوں وزرائے اعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطح تبادلوں کی اہمیت پر اتفاق کیا، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں شراکت داری مزید مستحکم ہو گی۔
ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کو سفری پابندی والے ممالک کی ریڈ لسٹ میں رکھنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغانستان میں تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، بات چیت کے ذریعے تنازع کا سیاسی حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب کو افغان امن عمل کی حمایت کیلئے جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے بورس جانسن کو اینٹی منی لانڈرنگ، سی ایف ٹی فریم ورک پر پیشرفت سے آگاہ کیا اور کہا کہ ایف اے ٹی ایف ممبران کو پاکستان کی کامیابیوں کو سراہنا چاہیے۔
دونوں رہنماؤں نے تعلقات میں مزید بہتری، خطے اور عالمی امن کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں برطانوی وزیراعظم نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔