ڈہرکی ٹرین حادثے کے بعد تین لاوارث بچیوں کے رشتے داروں کی تلاش جاری ہے۔
تحصیل دار کا کہنا ہے کہ ایک پانچ سال کی بچی تحصیل انتظامیہ کے پاس ہے، جس کے والدین کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب 2 لاوارث بچیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال لایا گیا ہے۔
ایم ایس ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کہ ایک بچی کی عمر ایک سال اور دوسری کی عمر 5سال ہے۔
ایم ایس نے کہا کہ 5 سال کی بچی کی حالت تشویشناک ہے، اسے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔