کینیڈا۔ریاست اونٹاریو میں ایک دہشتگرد نوجوان نے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک 20 سالہ نوجوان نیتھینیل ویلٹمین نے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں اس خاندان کے چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک 9 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔
کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نیتھینیل ویلٹمین کو گرفتار کرلیا ، اس نے جان بوجھ کر فٹ پاتھ پر انتظار میں کھڑے خاندان پرحملہ کیا جب کہ ملزم کا یہ اقدام مذہبی منافرت پرمبنی تھا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، جن کی عمریں 74 اور44 سال، ایک 46 سالہ شخص اورایک 15 سالہ لڑکی شامل ہیں جبکہ اس خاندان کا تنہا زندہ بچ جانے والا ایک 9سالہ لڑکا شدید زخمی حالت میں اسپتال موجود ہے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ جان لیں ہم لندن سمیت پورے ملک کی مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کینیڈا میں اسلاموفوبیا کیلیے کوئی جگہ نہیں اور یہ نفرت قابل مذمت ہے، اسے روکنا ہوگا۔
I’m horrified by the news from London, Ontario. To the loved ones of those who were terrorized by yesterday’s act of hatred, we are here for you. We are also here for the child who remains in hospital – our hearts go out to you, and you will be in our thoughts as you recover.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) June 7, 2021