الیکشن کمیشن ماضی کے انتخابات میں دھاندلی کراتا رہا ہے۔فائل فوٹو
الیکشن کمیشن ماضی کے انتخابات میں دھاندلی کراتا رہا ہے۔فائل فوٹو

اعظم سواتی نے گھوٹکی ٹرین حادثے کی ذمے داری قبول کرلی

وفاقی وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے گھوٹکی ٹرین حادثے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگل سسٹم کی ناکامی اور بروقت اقدامات کے باعث حادثہ ہوا،یہ لاپرواہی ہے یا حادثہ ہم اس کے ذمہ دار ہیں۔اعظم سواتی ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور بچیوں کے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرا عظم سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے میں بیٹھے کرپٹ افسران کے خلاف جہاد کا اعلان کردیا ہے میں قسم کھاتا ہوں کہ کرپشن کے خلاف جاری جہاد کو منتطقی انجام تک پہنچاﺅں گا۔

اعظم سواتی نے کہا کہ معصوم بچوں کی لاشیں دیکھ کر اپنے پوتے اور پوتیاں یاد آگئی ہیں، کل تک رپورٹ مرتب ہوجائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف تعین ہوگا، ریلوے حکام کی غفلت کے باعث حادثے پر حادثے ہورہے ہیں ان حادثات میں انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیرا عظم عمران خان کو حقائق سے آگاہ کردیا ہے، سکھر ڈویژن کا ریلوے ٹریک بوسیدہ ہو چکا ہے،سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک کا استعمال کیا مگر تب تک دیر ہو چکی تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ سنگل سسٹم پر 20ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں مگر ابھی تک ٹھیک طرح سے فعال نہیں ہوا ہے،اب تک ٹرینوں کو جھنڈی کے ذریعے چلا رہے ہیں۔