قومی احتساب بیورو(نیب ) کی جانب سے کراچی پورٹ کے کرپٹ افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب کراچی کے صوبائی بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل نجف مرزا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 12ارب روپے کے کرپشن کیسز میں ملزمان کے خلاف چار تحقیقات اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں نثار مورائی کے خلاف تقریباً 20کروڑ کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ جبکہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی کامران اختر کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اجلاس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخارقائم خانی کے خلاف کروڑوں روپے کی تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔