حسین لوائی کی دونوں ریفرنس میں ضمانت منظور ہوئی ۔فائل فوٹو
حسین لوائی کی دونوں ریفرنس میں ضمانت منظور ہوئی ۔فائل فوٹو

جعلی اکاؤنٹ کیس۔ حسین لوائی سمیت تین ملزمان کی ضمانتیں منظور

جعلی اکاؤنٹ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتار تین مرکزی ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی، نجی بینک کے کارپوریٹ ہیڈ طحہ رضا اور عمیر کی ضمانتیں منظورکرلیں۔ حسین لوائی اور طحہ رضا تین سال سے جبکہ ملزم عمیر دو سال سے جیل میں قید تھا۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ضمانتیں منظور کیں۔ حسین لوائی کی دونوں ریفرنس میں ضمانت منظور ہوئی جبکہ ملزم طحہ رضا اور عمیرکوایک ایک ریفرنس میں رہائی ملی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو دس دس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔