نواز شریف ، مریم نواز اور صفدراعوان کے خلاف نیب ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں کی آج سماعت ہے جس کیلیے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی ہیں ۔
گزشتہ سماعت مریم نوازکے وکیل کی جانبسے کیس کی سماعت ملتوی کرنے پرآج 9 جون تک ملتوی کی گئی تھی ۔
گزشتہ سماعت پر نیب کی جانب سے نواز شریف کی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ میرٹ بند کرکے تو نہیں کہہ سکتے کہ کچھ بھی نہیں ہے ۔
عدالت نے اعظم نذیر تارڑ کو روسٹرم پر بلا کرکیس میں عدالت کی معاونت کا کہا، جس پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں کیس کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ آیا ہوں ۔ عدالت نے کہا کہ کیس کی پیروی نہیں کر رہے مگر عدالت کی معاونت کریں ۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر دو تین ہفتے مل جائیں تو اچھا ہے جس پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ کیس میں زیادہ وقت نہ دیا جائے۔
اعظم نذیر تارڑ نے عدالت سے کہا کہ کچھ کیسز ہوتے ہیں جتنی چشم پوشی کر لیں لیکن وہ عام کیس کی طرح نہیں ہوتے ، جب تک نواز شریف نہیں آتے کیس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیں ۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ہم نواز شریف کی دائرکی گئی اپیلوں کو خارج کر دیں یا نواز شریف کیلیے نمائندہ مقرر کرنے کا آئینی طریقہ بتایا جائے ۔