پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین خیبر میل کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل کی بوگی نمبرایک کو حادثہ کوٹری پل کے قریب پیش آیا ، بوگی کے دو ویل ڈی ٹریک ہونے کی وجہ سے مسافروں نے چیخ و پکار شروع کر دی جس پر ڈرائیور نے ٹرین کوفوری طور پر وک دیا ۔ رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا ۔
حادثے کے باعث ڈاﺅن ٹریک مکمل طور پر بند ہو گیا ہے ۔ ریلوے ذرائع کا کہناہے کہ جلد ہی ٹریک کو کلیئر کرتے ہوئے ٹرین کو روانہ کر دیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ تین روز قبل گھوٹکی کے قریب ملت ایکسپریس کی بوگیاں ڈی ٹریک ہو گئیں اور12 بوگیاں ڈاﺅن ٹریک پر گر گئی تھیں جس کے باعث خوفناک حادثہ پیش آ گیا جس میں 63 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ۔