احتساب عدالت نے نوازشریف کی جائیداد نیلامی کے خلاف دائر تین درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغرعلی نے نوازشریف کی جائیداد نیلامی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔ درخواستیں اشرف ملک ، اسلم عزیزاوراقبال برکت کی جانب سے دائر کی گئی تھیں ۔احتساب عدالت میں دیگر درخواستوں پر سماعت 16 جون کو ہوگی ۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل نوازشریف کی شیخوپورہ میں 88 کنال اراضی نیلام کر دی گئی تھی جسے محمد بوٹا نے فی کنال ایک کروڑ ایک لاکھ روپے بولی لگا کر زمین حاصل کرلی تھی ۔