انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔فائل فوٹو
انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔فائل فوٹو

پاکستان میں ایک کروڑ افراد کو کورونا کی ویکسین لگادی گئی۔اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملک میں ایک کروڑ لوگوں کو کورونا کی ویکسین لگادی گئی۔

اسلام آباد میں فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ کورونا تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے جو اقدامات کیے وہ موثر ثابت ہوئے، پابندیوں کی وجہ سے کوروناکیسز میں کمی آئی۔ خطرہ ابھی ٹلا نہیں، ابھی بھی 3 ہزار کے قریب لوگ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ حکومت کو عوام کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ وبا کے خلاف مل کر لڑا جا سکے۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ ویکسین لگانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ویکسی نیشن کے لئے ہر روز 3 سے ساڑھے 3 لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہورہی ہے، دسمبر تک سات کروڑ افراد کو ویکسن لگانے کا ہدف ہے،عوام جلد سے جلد کورونا ویکسی نیشن کرائیں تاکہ بندشیں ختم کی جاسکیں۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ ‏پاکستان میں ہم نے ایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا حدف مکمل کرلیا ہے، پاکستان نے کورونا کے خلاف جس طرح جنگ لڑی اس کی معترف پوری دنیا ہے، وزیر اعظم نے جس طرح اس اعصاب شکن جنگ میں قوم کو ایک لمحہ بھی مایوس نہیں ہونے دیا اور این سی او سی  نے وزیراعظم کی پالیسی کو نافذ کیا اس کی جتنی تعریف کریں کم ہے۔