نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو
نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو

 نیپرا نے لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا ۔رپورٹ طلب

نیپرا نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈسکوزاورکے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیپر ا کی جانب سے تمام ڈسکوز اور کے الیکڑک سے پوچھا گیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے ،حقائق سے آگا ہ کیا جائے،صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی ڈسکوزکی ذمہ داری ہے۔

نیپر ا کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ صارفین کو بجلی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور لوڈشیڈنگ سے متعلق تمام حقائق بارے جمعہ تک آگا ہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور، کراچی سمیت کئی شہروں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہےجس کا دورانیہ 5 سے7 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 8 سے 10 تک پہنچ گیا ہے۔