مردان میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حفاظت پرمامور دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت سید رضا علی شاہ اورشاکرکے ناموں سے ہوئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار پولیو ڈیوٹی ختم کرکے واپس جارہے تھے کہ ان پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی اورفرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ لاشوں کو مردان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی شہبازگڑھی کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔