احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والے ملزم کو تین سال قید

عدالت نے خاتون کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں مجرم کو تین سال قید اور 45ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنا دی۔بلوچستان میں چائلڈ پورنوگرافی ، نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے حوالے سے سائبر کرائم کے کسی مقدمے میں یہ پہلی سزا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے )کے مطابق ملزم ان نازیبا ویڈیوزاور تصاویر کے ذریعے لڑکی کے والدین کو بلیک میل کر رہا تھا جس پرمتاثرہ لڑکی کے والد نے مقدمہ درج کروایا تھا اور ملزم کو گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا ۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم ٹیکسی ڈرائیورتھا اوراسے کوئٹہ کے ٹیکسی سٹینڈ سے گرفتارکیا گیا، ملزم یہ تصاویر جن لوگوں کو بھیجتا تھا ان میں لڑکی کے بھائی اورماموں بھی شامل تھے، تفتیش کے دوران یہ معلوم ہوا کہ ملزم اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے والدین اور دیگر رشتے دار اس کے لیے راضی نہیں تھے.

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کی تفتیش مکمل ہونے کے بعدجوڈیشل مجسٹریٹ احترام الحق کی عدالت میں مقدمے کا چالان دائرکیا گیا تھا جس کے بعد عدالت کی جانب سے منگل کو فیصلہ سنایاگیا اور ملزم کو تین سال کی قید اور45ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔