سیشن کورٹ لاہورنے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی نفرت انگیزتقریرکیس میں ضمانت منظور کرلی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سیشن کورٹ لاہور میں سماعت ہوئی، عدالت نے دو ، دو لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض جاوید لطیف کی ضمانت منظورکرلی ۔
اس سے قبل آج صبح ماڈل ٹاون کچہری میں لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیانات کے کیس کی سماعت ہوئی تھی ، سماعت کے دوران تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ چالان پراسکیوشن میں جمع کرایا تھا جس پر اعتراضات لگے ہیں، چالان کی تکمیل میں مزید وقت درکار ہے۔
تفتیشی افسرنے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا جائے۔عدالت نے تفتیشی افسرکی استدعامنظورکرتے ہوئے لیگی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 جون تک توسیع کی تھی ۔