وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح نچلے طبقے کی مالی مدد اور انہیں روزگار میں خود کفیل بنانا ہے۔
کامیاب پاکستان پروگرام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار کمزور طبقے کو غربت سے نکالنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمسایہ ملک چین اور بھارت کی مثال سامنے ہے۔ چین نے 30سال میں لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کامیاب جوان کاروبار، کامیاب کسان اور کامیاب ہنر مند پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے میں کردار ادا کریگا۔