سیکیورٹی فورسزکے ضلع خاران میں آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ایف سی بلوچستان کے ایک سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے بیان جاری کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنےخفیہ معلومات کی بنیاد پرآپریشن کیا جس میں بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیاہے۔دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کے سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگئے جن کا تعلق چترال سے تھا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز مادر وطن کی حفاظت کیلیے پر عزم ہیں اورقربانیوں سے حاصل امن کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔