میرپور آزاد کشمیر میں پتن کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں آزاد کشمیر کے رکن صغیر چغتائی بھی شامل ہیں ۔حادثے کے بعد ایک گاڑی دریا میں بہہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنےوالے ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر و نامزد امیدواراسمبلی تحریک انصاف ایل اے 22 سردار صغیر چغتائی کی گاڑی آزاد پتن پل سے کچھ فاصلے پر سامنے سے آنے والی ایک مہران کار سے ٹکرانے کے بعد دریا جہلم میں گرگئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حادثے میں مجموعی طورپر5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جاں بحق ہونےو الوں میں سردار صغیر چغتائی بھی شامل ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق دریا میں پانی کا بہائو بہت تیز ہے، لاشوں کو نہیں نکالا جا سکا تاہم ریسکیو آپریشن جاری ہے۔