ریکارڈ نہ دیا گیا توعلی ترین کے اکاﺅنٹس معطل اوران کی پراپرٹی کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔فائل فوٹو
ریکارڈ نہ دیا گیا توعلی ترین کے اکاﺅنٹس معطل اوران کی پراپرٹی کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔فائل فوٹو

جہانگیر ترین اورعلی ترین نے درخواست ضمانت واپس لے لی

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین اورعلی ترین نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔عدالت کی جانب سے ملزمان کے خلاف کارروائی عدالتی اجازت سے مشروط کردی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔فیڈرل انوسٹی گیشن (ایف آئی اے ) جج رفاقت علی نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت میں ایف آئی اے تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ اس وقت جہانگیر ترین اورعلی ترین کی گرفتاری درکار نہیں، یہ ادارہ بنیادی انسانی حقوق پر یقین رکھتا ہے، ابھی ہم ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جہانگیر ترین اورعلی ترین کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے حکم جا ری کیا کہ مذکورہ ملزمان کیخلاف کسی کارروائی سے پہلے ایف آئی اے کورٹ سے اجازت لینا ہوگی۔