مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں 20اہم بلز بلڈوز کئے،اس طرح قواعد کی دھجیاں اڑا کر پارلیمان نہیں چلتی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ حکومت نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں غیر معمولی عجلت، جمہوری اقداراور قانون سازی کے قواعد وضوابط کو توڑکر20 بلز بلڈوز کئے۔ اس کے پیچھے حکومت کی بدنیتی مکمل واضح ہے۔
حکومت نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں غیر معمولی عجلت، جمہوری اقدار اور قانون سازی کے قواعد وضوابط کو توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے۔ اس کے پیچھے حکومت کی بدنیتی مکمل واضح ہے۔ اس طرح قواعد کی دھجیاں اڑا کر پارلیمان نہیں چلتی۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 11, 2021