وفاقی سرکاری ملازمین نےتنخواہوں میں اضافے کیلیے پاک سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کیا اور پاک سیکرٹریٹ کے داخلی دروازے بند کر دیے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی جانب سے آج پیش کیے جانےو الے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ، ملازمین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جائیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے آج آٹھ ہزار 400 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز میں دس فیصد اضافے کی تجویز ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی بجٹ میں قرضوں کے سود کی ادائیگی کیلیے 3100 ارب، ترقیاتی کاموں کیلئے 2100 ارب اور دفاع کیلئے 1330 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔