شجاع آباد میں دلہن سے زیادتی کرنیوالا ایک ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزم کے ساتھیوں نے عابدی کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔

               
June 11, 2021 · اہم خبریں, قومی
ملزم عابدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

ملزم عابدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں دلہن کے ساتھ زیادتی کرنے والا ایک ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عابدی ڈکیتی کی 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا  جسے 2 روز قبل گرفتارکیا گیا تھا۔

 پولیس کا بتانا ہے کہ دوران تفتیش ملزم عابدی نے دلہن کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 10 روز قبل شجاع آباد کے علاقے میں اپنے دیگر3 ساتھیوں کے ساتھ مل کرڈکیتی کی واردات کے دوران دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق صبح سویرے ملزم کو واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ بستی ملوک کے علاقے میں ملزم کے ساتھیوں نے اس کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا، حملے میں ملزم عابدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔