وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بجٹ کیلئے قومی اسمبلی پہنچ گئے جہاں انہوں نے صحافیوں سے مختصرگفتگو بھی کی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ کیابجٹ عوام دوست ہو گا ؟جس پر وزیراعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ” ایسا بجٹ ہو گا کہ آپ سب لوگ خوش ہو جائیں گے ۔“
وزیراعظم عمران خان بجٹ پیش کیے جانے سے قبل قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں بجٹ کو منظور کروانے سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا ۔