حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں جعلی سگریٹ سے تنگ تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے اس کا سد باب کرنے کیلیے اقدامات کرلیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شوکت ترین نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو در پیش ایک بڑا مسئلہ مارکیٹ میں جعلی اشیابالخصوص جعلی سگریٹس کی دستیابی ہے ، گوکہ اس سلسلے میں ہم نے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو متعارف کروا دیاہے ، جس پرعملدرآمد کو حتمی شکل دی جارہی ہے تاہم قانونی تقاضوں کو پوا کرنے کیلیے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے مختلف برانڈز کو لائسنس حاصل کرنے کیلیے رجسٹریشن کا پابند کیا جائے گا۔
اس اقدام کی بدولت مخصوص اشیاکے مینو فیکچررزکو پابند کیا جائے گا کہ وہ اپنے برانڈزکو ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں،اس طرح غیر رجسٹرڈ برانڈز جعلی اشیاتصورکی جائیں گی جن کو ضبط اور ضائع کر دیا جائے گا ۔