مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ روس نے پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ آج سے شروع ہوگی ، ابتدائی طور پرچارکمپنیوں کو اجازت دی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’چاول کی ایکسپورٹ میں اہم پیش رفت ہوئی ، روس نے پاکستان سے چاول امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی ، روس کو پاکستان کے چاول کی ایکسپورٹ آج سے شروع ہوگی ، ابتدائی طورپرچارکمپنیوں کو اجازت دی گئی،مزید اور کمپنیوں کو چاول کی ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے۔‘
Breakthrough in Rice Exports! We are glad to share that Russia has allowed import of Pakistan’s rice from 11 June 2021. Initially 4 firms have been allowed & more will be allowed after virtual inspection by Russian Authorities which would be coordinated by DPP.
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) June 11, 2021
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان آم کو آسڑیلیا اور جاپان میں ایکسپورٹ کی اجازت مل چکی ہے۔