شہر میں سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔فائل فوٹو
شہر میں سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔فائل فوٹو

حکومت نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی

وفاقی حکومت نے بجٹ 2021-22 میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری دیدی ہے جس کیلیے 739 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین نے بتایا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری 739 ارب روپے کے کل حجم پر مبنی ہے جس کیلیے وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی میں سے 98 ارب روپے دے گی جبکہ سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے 509 ارب روپے اور سپریم کورٹ فنڈ سے 125 ارب روپے شامل ہوں گے،اس پلان کے تحت نالوں ، دریاﺅں ، سڑکوں کی تعمیر ماسٹرانزٹ پراجیکٹس اور واٹر سپلائی کی سہولت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔